حوالہ کاروبار کے سلسلے میں گرفتار کولکاتا کے کاروباری پارس مل لوڑھا،
دہلی کے وکیل روہت ٹنڈن اور کوٹک مہندرا کی کستوربا گاندھی مارگ کے برانچ
مینیجر آشیش کمار کو دہلی کی ایک عدالت نے آج 14 دنوں کے لئے عدالتی حراست
میں بھیج دیا۔ساکیت عدالت کے
ایڈیشنل سیشن جج راج کمار ترپاٹھی نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ
(ای ڈی) کی اس دلیل پر کہ لوڑھا کی مزید پوچھ گچھ کیلئے حراست کی ضرورت
نہیں ہے، عدالت نے 14 دنوں کیلئے عدالتی حراست میں بھیج دیا۔ای ڈی نے چار دن حراست کی مدت پوری ہونے پر لوڑھا کو عدالت میں پیش کیا تھا۔